اصل تعیناتی کا مسئلہ پیپلز پارٹی اورشبہازشریف میں پڑ گیا ، عمران خان خوبصورت سوینگ کرا کے الگ ہو گئے، شیخ رشید

راولپنڈی ( پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی تعیناتی کا اصل مسئلہ پاکستان پیپلز پارٹی اور شہبازشریف میں پڑ گیا ہے۔شیخ رشید احمد نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہبازشریف میں پڑ گیا ہے، عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہو گیا ہے، بلاول نے شہباز کے جہاز میں ثمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔انہوں نے لکھا ہے کہ پسِ پردہ مفاہمتی کوششیں 15 اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ سڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔

شیخ رشید نے ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق لکھا ہے کہ ایم کیو ایم کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے، وقت پر فیصلینہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close