تونسہ (پی این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان سیلاب متاثرین سے رابطے کے لیے پنجاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے تھے۔ جنوبی پنجاب کے شہر تونسہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کو ملک کی فکر نہیں، کرسی جانے کا خوف ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت کو صرف ایک خوف ہے کہ انکی کرپشن نہ پکڑی جائے اور کرسی نہ چلی جائے، بڑے بڑے مجرموں کو ملک کی فکر نہیں۔عمران خان تونسہ شریف پہنچے جہاں انہوں نے سیلاب زدگان سے ملاقات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈرینیج سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہوا اور کسان متاثر ہوئے ہیں، رائٹ بینک کینال کام کر رہی ہوتی تو سندھ میں اتنی تباہی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب سے درخواست کروں گا تونسہ کوضلع بنائیں، پوری کوشش کریں گے کہ متاثرین کی مدد کریں، وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں