سلام آباد (پی این آئی) وزارت صحت نے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت پنجاب، سندھ اور اسلام آباد میں بچوں کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بھی صوبے بھر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے 5 سے 12 سال کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا بچاؤ ویکسین مہم کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ روزہ مہم 19 ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔
تعلیمی اداروں کی جانب سے والدین کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بچوں کو کورونا ویکسین لگائے جانے کا نادرا میں اندراج کرنا بھی ضروری ہو گا۔ بچوں کی ب فارم کے ذریعے انٹری کروائی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں