اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ نیازی کے گھر چھاپے پر سخت ردِ عمل سامنے آگیا۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا “ایک جانب امپورٹڈسرکارہمیں سیلاب کےباعث سیاست نہ کرنےکا کہہ رہی ہےجبکہ دوسری جانب ہمیں ہراساں کرنے، ہمارےخلاف جھوٹےمقدموں کےاندراج، ہمارامؤقف پیش کرنےوالےصحافیوں کو نشانہ بنانے اور میری (تقاریر و بیانات) کی نشریات روکنے کیلئے ٹی وی چینلز اور یوٹیوب وغیرہ کو بندکرنےکےسلسلے میں تیزی لارہی ہے۔اپنےاعصاب پر چھائےہیجان کےباعث انہوں نے ہماری فلڈ ریلیف ٹیلی تھون تک کو بلیک آؤٹ کیا۔”انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا “آج انہوں نے سیف اللہ نیازی کےگھر چھاپا مارا اور ان کےکمپیوٹر، موبائل وغیرہ لےاُڑے۔”عمران خان نے وارننگ دیتے ہوئے کہا “امپورٹڈ سرکار اور اس کےسرپرست ہمیں دیوار سے لگا رہے ہیں۔میں انہیں متنبہ کر رہاہوں کہ اس کے نتائج ہونگے جو انہیں بھگتنا ہوں گے۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں