چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت نے بڑا جھٹکا دیدیا

پشاور(پی این آئی)پشاور کی مقامی عدالت نے ہرجانہ کیس میں پیش نہ ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر جرمانہ عائد کردیا۔پشاور کے ایڈیشنل سیشن جج آفتاب اقبال نے عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت کی۔

 

 

وکیل درخواست گزار غفران اللہ شاہ کا کہنا تھاکہ درخواست گزار اور گواہان عدالت میں موجود ہیں لیکن عمران خان کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا۔عدالت نے عمران خان پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور کیس کی مزید سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی۔خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنےکےالزام پرفوزیہ بی بی کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی اور فوزیہ بی بی نےعمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close