فرح گوگی کے بعد پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (پی این آئی )نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ اینٹی کرپشن نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے خلاف مقدمہ خارج کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری پر اراضی کے ریکارڈ کو غائب کرنے اور ٹمپرنگ کا الزام عائد کیا گیا تھا ، شیریں مزاری پر یہ بھی الزام تھا کہ لینڈ ریفارمز کے تحت اراضی کو واپس نہیں کیا گیا ،فیڈرل لینڈ کمیشن نے بھی شیریں مزاری کے خلاف رپورٹ دی تھی۔

 

 

شیریں مزاری کو شامل تفتیش بھی کیا گیا اور تین گھنٹے ان سے سوال کیئے گئے ۔شیریں مزاری نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا کہ سیاسی مخالفت پر غلط رپورٹ دی ، ہائیکورٹ سے شیریں مزاری کو ریلیف ملا تو معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ،فیڈرل لینڈ کمیشن نے اپنے پہلے فیصلے کو غلط تسلیم کرتے ہوئے شیریں مزاری کے حق میں جواب داخل کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں