عوام کی نمائندگی سیاسی جماعتیں کرتی ہیں، غیر منتخب ادارے نہیں، فواد چوہدری نے واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ عوام کی نمائندگی سیاسی جماعتیں کرتی ہیں ،غیر منتخب ادارے نہیں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے بند کمروں میں ہوتے ہیں۔

 

 

پہلے عوام کے پیسے لگوائے اب کہتے ہیں کہ الیکشن نہیں ہونگے ، الیکشن کمیشن میں انتظامی بحران ہے جو چیف الیکشن کمشنر اور ان کی ٹیم کی نالائقی کی وجہ سے ہے ، ہم نے سپریم جوڈیشل کونسل میں ممبر الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا مگر ابھی تک سنا ہی نہیں گیا۔ فواد چودھری نے کہا کہ جس دن شہباز شریف پر فرد جرم عائد ہونا تھی اسی دن انہوں نے وزارت عظمیٰ کا حلف اتھایا ، انصاف ہوتے ہوئے نظر آنا چاہئے ، ہم کچھ کہیں تو کہتے ہیں کہ توہین ہوگئی ۔ اداروں کو ایک پیج پر رہنا چاہئے ، ادارے ایک پیج پر نہ ہوں تو ملک نہیں چل سکتا، فیصلے کرنے کا حق عوام کو ہونا چاہئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close