عمران خان ٹیکنیکل ناک آؤٹ، علی محمد خان نے جوابی حکمتِ عملی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ عدالتوں کا فیصلہ جو بھی ہو اسے سب قبول کرتے ہیں لیکن عمران خان کا ٹیکنیکل ناک آؤٹ کسی صورت قبول نہیں ہو گا۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عمران خان توہین عدالت کیس میں کوئی ضد اور انا نہیں بلکہ مس انڈر اسٹینڈنگ ہے جسے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیر اعظم عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر دہشتگردی کے مقدمے کے معاملے پر تحریری جواب جمع کروا دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے الفاظ واپس نہیں لیے اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی بلکہ تحریری جواب میں عمران خان کا کہنا ہے کہ میں بے گناہ ہوں مقدمہ خارج کیا جائے، تحریک انصاف کا چیئرمین ہوں اور پاکستان کا وزیراعظم رہ چکا ہوں۔

عدالت نے اس جواب کے بعد عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تاریخ مقرر کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close