مولانا طارق جمیل شدید غم سے نڈھال، ہزاروں علما کے استاد کا انتقال ہو گیا

وہاڑی (پی این آئی) مولانا طارق جمیل سمیت ہزاروں علماء کے استاد، ہزاروں مسلمانوں کو سنت کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے راضی کرنے والے شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم انتقال کرگئے ، ان کی نماز جنازہ جامعہ خالد بن ولید اڈہ ٹھینگی وہاڑی میں ادا کی گئی۔وہ صاحب علم ہونے کے ساتھ ساتھ تقویٰ کی عملی تصویر تھے، کسی جگہ بیان کرنے جاتے تو پروٹوکول کو سخت نا پسندکرتے۔

 

 

انتہائی خاموشی سے آتے اور ہر بیان میں درجنوں لوگوں سے پکی توبہ کرواتے، داڑھی رکھنے اور نماز کی پابندی کا وعدہ لینا بھی ان کا شیوہ تھا۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ طویل عرصے سے علیل تھے، لاہور کے کارڈیالوجی ہسپتال میں بھی داخل رہے جہاں مولانا طارق جمیل عیادت کیلئے آئے تو اپنے استاد کے پاؤں دباتے رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close