موجودہ حکومت کے آنےکے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی، فواد چوہدری کا بڑا الزام

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے، اسکی وجہ یہ ہے کہ موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ڈالرز کی افغانستان اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے،

آج انٹربینک اور مارکیٹ ریٹ میں 10 روپے کا فرق ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اہم وزرا جن کے نام اسمگلنگ میں آرہے ہیں، اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close