ڈینگی نے حنید لاکھانی کی جان لے لی

کراچی (پی این آئی) اقراء یونیورسٹی کے بانی چانسلر اور سندھ بیت المال کے سابق سربراہ حنید لاکھانی آج صبح ڈینگی بخار سے انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ حنید لاکھانی کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا اور پھر طبیعت زیادہ خراب ہونے کے باعث انہیں وینٹیلیٹر پر منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ حنید لاکھانی کی نماز جنازہ جمعرات 8 ستمبر (آج) بعدِ نماز عصر مسجد صہیم خیابان راحت ڈی ایچ اے میں ادا کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقراء یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے بانی چانسلر حنید لاکھانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے سانحہ قراد دیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں