مریم نواز نے کیوں لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا؟

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا جبکہ عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر بھی کردی۔مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں پاسپورٹ قبضے میں رکھوایا، 4 سال گزرنے کے باوجود کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں مریم نوازکی پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ جمعرات کو سماعت کرے گا جبکہ جسٹس انوار الحق پنوں 2 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close