چشتیاں( آئی این پی ) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ مسٹر ایکس اور وائی نیا پلان بنا رہے ہیں،ہماری پنجاب حکومت کو گرانے کی ایک سازش ہو رہی ہے،ایم پی ایز کوخریدا جا راہا ہے ، مسٹر ایکس، مسٹر وائی ساتھ دھمکیاں بھی دے رہے ہیں ، پنجاب حکومت گرانے کی سازش کا مطلب ہے کہ لندن کا بھگوڑا واپس پاکستان آجائے،، اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے، آج پاکستان بدل چکا ہے، قوم میں شعور آ گیا ہے اور قوم بیدار ہو چکی ہے، اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے، انقلاب ووٹ کے ذریعہ سے آئے گا، کوئی خونی انقلاب نہیں ہو گا، خونی انقلاب سے ملک کو نقصان ہو گا۔
بدھ کو سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمرا ن خان نے چشتیاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب سے مسلم لیگ ن کا گڑھ چشتیاں نہیں لندن ہے سارا ٹبر وہیں ہوتا ہے اور پاکستان میں کمال کرتے ہیں، ہمارے ملک کے محنت کش پیسہ کمانے باہر ملک جاتے ہیں اور نون لیگ والے پاکستان سے پیسہ باہر لے جاتے ہیں۔ انہوں نے آج پاکستان بدل چکا ہے، قوم میں شعور آ گیا ہے اور قوم بیدار ہو چکی ہے، اب تبدیلی نہیں انقلاب آرہا ہے، انقلاب ووٹ کے ذریعہ سے آئے گا، کوئی خونی انقلاب نہیں ہو گا، خونی انقلاب سے ملک کو نقصان ہو گا۔ عمران خان نے کہا کہ جو قومیں انصاف نہیں کر سکتیں وہ خوشحال نہیں ہو سکتیں، حضرت علی نے فرمایا تھا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں ہے لیکن پھر بھی بے روزگاری، غربت اور تعلیم کی کمی ہے، ہمیں دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے، اس کی سب سے بڑی وجہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکوئوں، چوروں کو سزا دینے کے بجائے اپنا وزیراعظم اور وزیر بنا دیتے ہیں، وہ ایوانوں میں چلے جاتے ہیں، عوام کی آزادی کی تحریک میں جب جیل میں رہا تو وہاں مجھے کوئی بڑا چور نظر آیا ہے ، سارے چھوٹے چور تھے اور جب اسمبلی میں گیا تو وہاں پاکستان بڑے ڈاکو بیٹھے ہوئے ملے اور یہی لوگ 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ عدالت میں شہباز شریف اور اس کے بیٹے حمزہ نے کہا کہ ان پر ایف آئی اے کے کیسز ختم کئے جائیں اور یہ کیس لوگوں کے نام پر دس ارب روپے لینے کا ہے اس کیس میں دونوں کو سزا ہونے والی تھی، جن میں مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ 375کروڑ روپے تھے ، کیس میں جو چار گواہ تھے وہ دو ماہ کے اندر مار گئے، ایف آئی اے کے تحقیقاتی افسر کو بھی ہارٹ اٹیک ہو گیا،ایسے آدمی کو ملک کا وزیراعظم بنایا گیا جو چور دروازے سے آیا،
اس کا بڑا بھائی بھگوڑا لندن میں بیٹھ کر لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے کے احکامات دے رہا ہے، نوازشریف لندن میں بیٹھ کر فیصلہ کررہا ہے کونسا اگلا آرمی چیف ہوگا۔ شہباز شریف کو امپورٹ کرکے ہم پر مسلط کیا گیا۔ عمران خان کا کہا کہ جس ملک میں طاقتور کو نا پکڑا جائے وہ قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، قرآن میں اللہ کا حکم ہے اچھائی کا ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے، نوجوانوں کو کہتا ہوں تحریک انصاف کے امیدوار کو جتوانا ہے، آپ نے الیکشن میں اچھائی کا ساتھ دینا ہے برائی کا نہیں۔ یہ سب تحریک انصاف کی مقبولیت سے ڈرے ہوئے ہیں، انہوں نے میرے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا، نعرے مدینہ منورہ میں اورت وہین مذہب کا مقدمہ میرے خلاف درج کر لیا گیا، الیکشن کمشنر ان کا پالتو ان کے ساتھ ہے، پاکستان کی ساری باشعورعوام ان چوروں کے خلاف آج میرے ساتھ کھڑی ہے، بہاولپورمیں بہت بڑا موچھوں والا لوٹا ہے، بڑے مونچھوں والے لوٹے کوخود کمپین کرکے ہرائوں گا۔انھوں نے کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کسی طرح اداروں کو تحریک انصاف کے خلاف کیا جائے، بے شرموں تم لوگوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا ہوا ہے، دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا ، ججز کو بریف کیس دے کر خریدا، ایماندار جسٹس سجاد علی شاہ کو ہٹایا ، ہم پاکستان کی عدلیہ کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے مجھے فوج کے ساتھ لڑایا جائے، مسلم لیگنون والوں جتنی مرضی کوشش کر لو یہ ملک اور فوج بھی میری ہے۔ نوازشریف، زرداری نے فوج کو انڈر مائن کرنے کی کوشش کی، ایک دوسرے کو چورکہنے والے آج ایک ہو گئے۔عمران خان نے کہا کہ ایک نیا انکشاف کررہا ہوں، مجھے معلوم ہوا اب نیا پلان بن رہا ہے، پتا چلا ہے ہماری پنجاب حکومت کو گرانے کی ایک اور سازش ہو رہی ہے، ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں کی آفر اور مسٹر ایکس، مسٹر وائی ساتھ دھمکیاں دے رہے ہیں، میں ان سے پوچھتا ہوں کیا تمہیں اپنے ملک کی فکر ہے؟ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو کمزورکرنے کی کوشش کررہے ہو، صحافیوں کوڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، چینلز کو کہا جا رہا ہے کہ میرے جلسے کونہیں دکھانا، یہ ہماری جماعت کو کمزورکرنے کی کوشش کررہے ہیں، میرا تمہیں چیلنج ہے جومرضی کرلوتمہیں شکست ہوگی۔ پنجاب حکومت گرانے کی سازش کا مطلب لندن کا بھگوڑا واپس آ سکے۔انھوں نے کہا کہ ماہ میں مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں، چار ماہ کے دوران روپیہ تیزی سے نیچے جا رہا ہے، کسانوں کا برا حال ہے، بجلی، ڈیزل مہنگا کر دیا گیا، مجھے ڈر ہے کسانوں کا جو حال ہے، سردیوں میں کہیں اناج کا مسئلہ نہ ہو جائے، ان حالات میں پنجاب میں حکومت گرانے کی سازشیں چل رہی ہیں، جوکچھ بھی ہو رہا ہے قوم کو تباہی کی طرف لیکر جائیں گے، آئی ایم ایف کہہ رہا ہے پاکستان سری لنکا کی طرف جارہا ہے، ہمارے دورمیں بجلی 18 روپے فی یونٹ آج 55 روپے تک چلا گیا ہے، چوروں کو مسلط کیا گیا اور معاشی حالات خراب ہو رہے ہیں، نوازشریف وعدہ ہے جلد واپس آایسا استقبال کریں گے کسی کا ایسا استقبال نہیں ہوا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ چشتیاں کی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کبھی نہیں ہوااور مجھے کہہ رہے ہیں سیاست نہ کرو، سیلاب کے لیے کام کرو، سیلاب متاثرین کے لیے سب سے زیادہ کام کروں گا، سیلاب متاثرین کی مدد کے ساتھ حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلائوں گا، میری مقبولیت کو دیکھ کر کل یوٹیوب کو بھی بند کر دیا گیا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں