ریحام خان امریکا میں کس سے خفیہ ملاقاتیں کر رہی ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

نیویارک (پی این آئی) ریحام خان دورہء امریکہ کے بعد انگلینڈ روانہ ہو گئیں،وہ گزشتہ رات 5 ستمبر کو نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے امریکن ایئرلائنز کی پرواز کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوئیں۔ریحام کچھ دن انگلینڈ میں قیام کے بعد پاکستان چلی جائیں گی. ریحام خان سے امریکہ میں رابطہ رکھنے والے ایک ذرائع نے بتایا کہ ریحام خان نے آخری ہفتہ واشنگٹن ڈی سی میں گزارا۔

 

 

 

جہاں انکی ایک امریکی تھنک ٹینک سمیت بعض اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ریحام خان اکتوبر میں دوبارہ امریکہ آئیں گی. واضح رہے کہ ریحام خان 12 اگست کو امریکہ پہنچیں تھیں. امریکہ میں اپنے قیام کے دوران انہوں اپنی سرگرمیاں کافی محدود رکھیں. ریحام خان کی امریکہ میں ان خفیہ ملاقاتوں کو بعض حلقے اہم قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close