اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گزشتہ روز کے متنازعہ بیان کے بعد انہیں چیئرمین پی ٹی آئی کا انٹرویو نشر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا “عمران خان کے انتہائی متنازعہ بیان نے خطرناک صورتحال کو جنم دیا ہے پوراملک مضطرب ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بے حد غصے کا اظہار کیا، صدر پاکستان عارف علوی تک نے لاتعلقی کا اظہار کیا، آج صبح میرا عمران خان سے انٹرویو طے ہوا تھا اب ہمیں مطلع کیا گیا ہے کہ یہ انٹرویو کسی قیمت پر آن ایئر نہیں ہوسکتا۔”انہوں نے عمران خان کے گزشتہ روز کے بیان کو “پوائنٹ آف نو ریٹرن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان نے پورے ملک میں بالعموم اور پاک فوج میں بالخصوص اضطراب پیدا کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں