عمران خان ، نواز شریف رابطے کی خبریں ، فواد چودھری نے اندر کی بات بتا دی

اسلام آباد(آئی این پی)پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے نواز شریف اور عمران کے مابین پسِ پردہ روابط کے معاملے پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں لیکن حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، فواد چودھری نے کہا کہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا موقف نہایت غیر مبہم اور دوٹوک ہے، ملکی مستقبل کے معاملات یا فیصلوں کا حق کسی گروہ یا اشرافیہ کے پاس نہیں،

اسکا فیصلہ عوام کریں گے،انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کے باضابطہ اعلان کے بغیر کسی خفیہ و اعلانیہ مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، خبریں تراشنے کی بجائے سنجیدگی سے انتخابات کی تاریخ پر غور کیا جائے اور اس کا اعلان کیا جائے،فواد چودھری نے کہا کہ نواز شریف یا ان کے کسی نمائندے سے کوئی پسِ پردہ رابطہ یا ملاقات ہوئی نہ اس کی ضرورت ہے، ایسی تمام اطلاعات محض قیاس آرائی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں