لاہور(آئی این پی)وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی جانب سے سیلاب پر سیاست کو قابل مذمت ہے اس معاملے پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے، اتوار کو اپنے ایک بیان میں چودھری پرویز الہی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بے حس ہیں، انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں، پنجاب حکومت نے متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے،
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں، ان لوگوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا ہے، دکھی انسانیت کی خدمت نہیں کرسکتے تو زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں