مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، مریم بے چاری کے پاس جائیداد نہیںدو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی، عمران خان کا طنز

اسلام آباد (پی این آئی )عمران خان نے مریم نواز پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو احساس پروگرام میں ڈال دیتا ہوں، مریم بے چاری کے پاس جائیداد نہیں وہ بے چاری دو وقت کا کھانا نہیں کھا سکتی ۔ عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف قوم تو محنت کر رہی ہے تم پیسا چوری کرکے باہر لے جاتے ہو، آپ نے کبھی ایسے لیڈر کے ساتھ نہیں جانا جو بیرون ملک مانگنے جائیں۔قبل ازیں سرگودھا جلسے سے خطاب کےد وران سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف نے

مریم نوازپر تنقید کے نشتر برسائے اور مخالفین کو کی حکومتی پالیسیوں پر کو آڑھے ہاتھوں لیا ۔ سرگودھا جلسے میں عوام کو خطاب کے دوران عمران خان نے ن لیگ کی سینئر نائب صدر کا ایک پرانا ویڈیو کلپ چلایا جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے ، اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہائے اللہ ، کوئی پراپرٹی کدھر سے آئے گی ، مجھے احساس پروگرام میں ڈال دو ،میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ سابق وزیراعظم کے

’’ ہائے اللہ ‘‘ کے الفاظ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے ۔ صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہے ہے ایک صارف نے لکھا کہ ’’ مرشد اچھا مذاق کر لیتے ہیں جبکہ ایک اور صارف ’بے روزگار ‘ نے اسے تقریر کا بہترین حصہ قرار دیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close