سندھ کے سیلاب میں پھنسی لڑکی دعا کی دعا قبول ہو گئی

کراچی (آئی این پی )سندھ کے مختلف شہروں میں سیلاب میں پھنسے لوگوں کیلئے سندھ کی لڑکی دعا کی مانگی گئی دعا قبول ہوگئی۔اس دعا پر پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن کیا جس پر لڑکی دعا نے کور کمانڈر کراچی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دعا کی اپیل پر کور کمانڈر کراچی کی ہدایت پر پاک آرمی نے دعا اور اس کے ساتھ پھنسے کئی لوگوں کو ریسکیو کرلیا۔

دعا نے پاک افواج سے اظہار تشکر کیا اور ریسکیو کے دوران کی ویڈیو بناکر شیئر کی۔ دعا کا کہنا ہے کہ میرے اور میرے ساتھ سیلاب میں پھنسے لوگوں کو پاک آرمی نے ریسکیو کیا جس پر شکر گزار ہوں، اندرون سندھ سے اب لوگوں کو بحفاظت کراچی، حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی نے مشکل وقت میں ساتھ نبھایا جس پر ہم سب ان کے شکر گزار ہیں، دادو سے مزید سیلاب زدگان کو بھی کراچی ، حیدرآباد و دیگر حفاظتی مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close