مریم نواز کے ٹوئٹر پر “DP” والی خاتون سامنے آ گئیں۔۔ ہم بھوکے پیاسے بچوں کیساتھ بیٹھے رہے ، مریم نواز صرف گلے ملی اور چلیں گئیں

اسلام آباد (پی این آئی )گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، انہوں نے تونسہ میں متاثرین سے ملاقات کی جبکہ انہیں دلاسہ بھی دیا تھا اور گلے ملیں تھیں اس کی تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ ساتھ وائرل ہو رہی ہیں جبکہ ایک خاتون کو گلے ملنے کی تصویر جس مریم نواز نے ڈی پی پر بھی لگایا ہے۔ سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سب آپ کیساتھ کھڑے ہیں

ہمیں قیمتی جانوں دکھ اور افسوس ہے ۔ انہوں نے وہاں پر متاثرہ خواتین کیساتھ تصاویر بھی بنائیں جو کہ گزشتہ روز سے تاحال سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ۔ مریم نواز نے جس خاتون کی ڈی پی لگائی وہ سامنے آگئیں ، نجی ویب سائٹ کے رپورٹر سے انہوں نے کہا ہے کہ یہ کیسی مدد تھی ، مریم نواز آئیں ، ہمیں دلاسے دیے ، گلےملیں اور پھر چلی گئیں، ہمارا حال یہ ہے کہ سیلاب سے ہمارا سب کچھ تباہ ہو گیا ہے ہمارے بچے بھوک پیاسے ہیں ۔

رپورٹر نے جب ان سے سوال کیا آپ خود کو خوش نصیب نہیں سمجھتی کہ آپ کو مریم نواز گلے ملیں ، اس پر خاتون کا کہنا تھا کہ کیسی خوشی نصیب ،میں اسے خوش نصیبی نہیں سمجھتی ، ظالموں نے ہمارا حق ضبط کر لیا ہے ، مخلوق خدا مر رہی ہے کسی کو کسی کی پروا نہیں ہے گھر ڈوب گئے ، مال مویشی پانی میں بہہ گئے ہمارے بے نظیر والے پیسے بند ہو گئے احساس کارڈ بھی بند کر دیا گیا کسی جانب سے ہمیں کوئی امداد نہیں مل رہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close