پی ٹی آئی رہنما کو رہائی ملتے ہی جیل سے دوبارہ گرفتارکر لیا گیا

کراچی (پی این آئی) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سینٹرل جیل سے رہا ہو گئے مگر پولیس نے جیل سے ہی انہیں دوسرے کیس میں گرفتار کرلیا۔ بکتر بند اور نجی گاڑیوں میں حلیم عادل شیخ کو لے جانے کی کوشش کی گئی جس پر ان کے کارکنوں نے جیل کے گیٹ پر ہی احتجاجی دھرنا دیدیا۔خیال رہے کہ محکمہ اینٹی انکروچمنٹ حکام نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا تھا۔

 

 

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر سرکاری زمین پر قبضے کا کیس ہے جس کیلئے اینٹی انکروچمنٹ عدالت میں سماعت ہوئی اور عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت منسوخ کر دی اور انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ، رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ حکام کا کہنا ہے تھا کہ ملزم حلیم عادل شیخ تحقیقات میں شامل نہیں ہو رہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں