سیاسی ماحول گرم، ریحام خان کس سے خفیہ ملاقات کرنے پہنچ گئیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

نیویارک (پی این آئی) آجکل جب پاکستان میں سیاست کا میدان خوب گرم ہے تو ایسے وقت میں معروف میڈیا پرسنیلٹی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان خاموشی اور پُراسرار طریقے سے رواں ماہ 12 اگست کو امریکی ریاست کیلیفورنیا پہنچیں۔جہاں آج کل وہ اپنے قریبی عزیزوں کے ہمراہ مقیم ہیں۔

 

 

نیویارک میں ریحام خان سے رابطے میں ایک مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں ریحام خان کیلیفورنیا سے واشنگٹن ڈی سی آئیں گی، جہاں انکی بعض اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں طے ہیں. ان سے ملنے کے بعد ریحام خان براستہ نیویارک 5 ستمبر کو واپس انگلینڈ لوٹ جائیں گی. ایسے حالات میں جب پاکستان میں سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے. ایسے موقع پر بعض حلقے ریحام خان کی امریکہ میں پراسرا رموجودگی اور اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close