عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست ، رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی )سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعتراضات عائد کر دیے۔جیو نیوز کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کی جانب سے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کیے ہیں۔ذرائع رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا،

اعتراض کیا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت میں جانے کی بجائے ہائیکورٹ کیسے آگئے؟ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس کی جانب سے یہ اعتراض بھی عائد کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے مقدمے کی مصدقہ نقل فراہم نہیں کی گئی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم نے دہشتگردی کے مقدمے میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close