پشاور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما طارق بشیر کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت نے حکومت کے سامنے پیٹرول سستا کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی شرط رکھی ہے۔ طارق بشیر نے پشاور میں مرکزی جنرل کونسل انتخابات سے متعلق خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری شجاعت کے حکم پر مرکزی جنرل کونسل کے انتخابات کے لیے آئے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ (ق) نے کہا کہ چوہدری شجاعت برسوں سے سیاست میں ہیں، ان پر کبھی کرپشن کا کیس نہیں بنا، انہوں نے حکومت کے سامنے عوام کو ریلیف دینے اور پیٹرول سستا کرنے کی شرط رکھی ہے۔طارق بشیر نے کہا کہ آج ملک پاک فوج اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی وجہ سے قائم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں