عمران خان کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی دھمکیوں کے بعد اسلام آباد پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازعہ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنے کا اعلان کیا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی۔

 

 

اس حوالے سے اسلام آباد پولیس کا بھی بیان سامنے آیا ہے اور ترجمان نے کہا ہے کہ خاتون افسر اور دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینا ریاستی اداروں کے خلاف عمل ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر اور جوان اپنے فرائض منصبی قانون کے مطابق سرانجام دے رہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس کو بطور ادارہ ساکھ متاثر کرنے اور متنازع بنانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close