عمران خان نے نواز شریف، مولانا فضل الرحمٰن اور رانا ثنا اللہ پر کیس کروانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازگل پر کیس ہوسکتا ہے تو نواز، فضل الرحمان، رانا ثناء اللہ پر بھی کیس کریں گے، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد ، مجسٹریٹ صاحبہ آپ سب تیار ہوجائیں، سب کیخلاف ایکشن لیں گے، شہبازگل کو ایسے رکھا گیا جیسے پتا نہیں کتنا بڑا غدار پکڑا ہے۔

 

انہوں نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چنگیز خان جب شہروں کو فتح کرتا تو لوگوں کے سر قلم کرکے کھوپڑیوں کی پہاڑی بناتا تھا، اس کو دیکھ کر لوگوں کو خوف ہوتا، دہشت کا خوف دیکھ کر بہت شہر لڑے بغیر ہی ہاتھ کھڑے کردیتے ، وہ ساری دنیا میں چھا گیا، اس نے اپنے دور میں 3کروڑ مسلمانوں کا قتل کیا؟یہ اس لیے بتارہا کہ آک پاکستان میں لوگوں میں دہشت پھیلائی جارہی ہے، شہبازگل کے ساتھ جو کچھ ہوا، شہبازگل سے کہیں زیادہ نوازشریف، زرداری، مریم نراز، خواجہ آصف فضل الرحمان ڈیزل نے اس کہیں زیادہ ایسی باتیں کیں کہ فوج کے ادارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، آئین قانون کے مطابق نہیں چلے شہبازگل پر اس لیے تشدد کیا کہ ہم پاکستان کے قانون سے اوپر ہیں۔

 

ڈرانے کی کوشش کی، اگر شہبازگل کو ذہنی طور پر توڑ سکتے ہیں تو کسی کے ساتھ یہ سب کچھ کرسکتے ہیں،آج آپ کودو چیزوں کے لیے بلایا کہ ایک شہبازگل کے ساتھ جو کچھ کیا گیا، دوسرا عوام کی آزاد آوازوں کو بند کررہے ہیں، اے آروائی کو میرا مئوقف عوام تک پہنچانے کے جرم میں بند کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اہم اور فیصلہ کن وقت ہے، اگر ہم اس خوف کے بت کے سامنے جھک گئے تو ہمیشہ کیلئے غلامی ہے، دنیا کی تاریخ میں فرعون ، ڈکٹیٹر، بادشاہ لوگوں خوف دلا کر غلام بناتے تھے۔ لوگوں کی تنقید ختم کرکے لوگوں پر قابو پا لیتے تھے۔ آج ہم سب نے اس ظلم کا مقابلہ کرنا ہے، پہلی دفعہ 26سال کی سیاست میں پہلی بار پاکستانیوں کو زندہ قوم دیکھ رہا ہوں، ایک سوئی ہوئی قوم جاگ رہی ہے، علامہ اقبال نے سوئے مسلمانوں کو مسلسل کئی سال اپنی شاعری سے مسلمانوں کو جگانے کی کوشش کی، آج بھی وہی دور ہے، ہم انگریزسے آزاد ہوئے لیکن چوروں کو مسلط کرکے ہمیں غلام بنا رہے ہیں۔25مئی کو قوم بھولے گی نہیں، ایک پرامن احتجاج تھا، اس پرامن احتجاج کو جس دہشتگردی سے دہشت پھیلا کر ، رینجرز، پولیس کو سامنے نظر آرہا کہ عورتیں اور بچے ہیں، لیکن دہشت پھیلائی گئی۔

 

 

سب سن لو! تھری اسٹوجز، جو باہر بھگوڑا بیٹھا ہے ، یہ قوم جاگ گئی ہے۔ آپ جو مرضی کرلیں جتنا مرضی خوف پھیلائیں، سوشل میڈیا کارکنان کو اٹھالیں، دھمکیاں دیں، چیلنجز کرتا ہوں عوام کے سمندر کو آزادی لینے سے نہیں روک سکتے۔شہبازگل پر دو دن تشدد کیا، شہبازگل کو اس طرح رکھا گیا جس طرح پتا نہیں کتنا بڑا غدار پکڑا ہے، آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد تمہیں نہیں چھوڑیں گے، کیس کریں گے، مجسٹریٹ صاحبہ زیبا ! آپ بھی تیار ہوجائیں، آپ کوبھی نہیں چھوڑیں گے، ایک کمزور آدمی پر تشدد کیا ، فضل الرحمان سے جان جاتی ہے؟ اور لائف اسپورٹ مشین والا، فکر نہ کرو، ہم ان کے اوپر کیس کرنے لگے ہیں، اگر شہبازگل کے اوپر کیس ہوسکتا ہے تو پھر فضل الرحمان، نوازشریف ، رانا ثناء اللہ سب پر کیس ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close