عمران خان کی شہباز گل سے ملاقات کے لیے مریم نے شرط عائد کر دی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ عمران خان کے پاس ملزم شہباز گل سے ملاقات کرنے کا عدالتی اجازت نامہ موجود نہیں تھا اس لئے انہیں ملاقات کرنے کی اجازت اسلام آباد پولیس نے نہیں دی ، عمران خان ریلی نکال کر قوم کی توجہ اصل حقائق سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ، عمران خان نے تماشا لگایا ہوا ہے ملک ان کی مرضی سے نہیں آئین و قانون کی مرضی سے چلے گا ،

عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اگر وہ شہباز گل سے ملنا چاہتے ہیں تو عدالت سے اجازت نامہ لے آئیں اور ملاقات کر لیں ، اس سے قبل مریم نواز بھی عدالت سے اجازت نامہ لے کر ہی اپنے والد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے آیا کرتی تھیں۔جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس ملزم شہباز گل سے ملاقات کرنے کا عدالتی اجازت نامہ موجود نہیں تھا اس لئے انہیں ملاقات کرنے کی اجازت اسلام آباد پولیس نے نہیں دی ، عمران خان ریلی نکال کر قوم کی توجہ اصل حقائق سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے تماشا لگایا ہوا ہے ملک ان کی مرضی سے نہیں آئین و قانون کی مرضی سے چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کے عادی ہیں اگر وہ شہباز گل سے ملنا چاہتے ہیں تو عدالت سے اجازت نامہ لے آئیں اور ملاقات کر لیں ۔ اس سے قبل مریم نواز بھی عدالت سے اجازت نامہ لے کر ہی اپنے والد سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے آیا کرتی تھیں ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان متنازعہ بیان اور ان کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات کا جواب دیں ۔ عمران خان چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ، لاہور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن سب ان کے ماتحت ہو جائیں اس لئے 22 سال سے صرف وہ الزامات ہی لگا رہے ہیں ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملزم شہباز گل کے میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ شہباز گل مکمل طور پر تندرست اور فٹ ہیں ،میڈیکل رپورٹ میں تشدد سے متعلق کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے ۔ عمران خان بتائیں کہ تیرہ ڈاکٹرز کا میڈیکل بورڈ جھوٹ بول رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج مدعا یہ ہے کہ جو ملزم شہباز گل نے کہا ہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں اگر عمران خان اس حوالے سے ریلی نکالنی ہے تو شوق سے نکالیں ،لیکن قانون کے دائرہ کار میں رہیں ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close