چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بابراعوان کو بڑی ذمہ داری سونپ دی

اسلام آباد (پی این آئی)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بابراعوان کو بڑی ذمہ داری سونپ دی۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں اسد قیصر، بابر اعوان، بیرسٹر علی ظفر، سیف اللّٰہ نیازی اور عثمان ڈار شریک تھے۔

 

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران عدالتوں میں پی ٹی آئی کی زیر سماعت درخواستوں اور شہباز گل کیس کی عدالتی کارروائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے قانونی مشیر بابر اعوان کو اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں