اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان شہباز گل کی عیادت کے لیے پمز ہسپتال پہنچے، تاہم انہیں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جس کے بعد وہ پمز اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کیا یہاں قانون کی حکمرانی ہے؟ انہیں عدالت کے حکم کی کوئی فکر نہیں ہے، کل اسلام آباد میں شہباز گل کیلئے ریلی نکال رہا ہوں، سب لوگوں کو دعوت دیتا ہوں ریلی میں شرکت کریں۔
عمران خان نے کہا کہ ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے، سارے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔عمران خان کے ہسپتال پہنچنے پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی عمران خان کے ہمراہ پمز اسپتال پہنچے تھے۔ پمز ہسپتال میں کارڈیالوجی وارڈ کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی، جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے کارڈیالوجی وارڈ کے باہر نعرے بازی بھی کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں