اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور چیئر مین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ،عمران خان پنجاب حکومت پر شدید دباو ڈال رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ٹھن گئی ، عمران خان نے پرویز الٰہی کو ٹیلی فون کیا اور ان کے ساتھ غصے میں بات چیت کی ۔
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان پنجاب حکومت پر من پسند افسران لگوانے کیلئے دباو ڈال رہے ہیں ۔احمد عزیز تارڑ کو سیکرٹری ہاوسنگ اور فیاض موہل کو ڈی جی ایل ڈی اے لگوانے کیلئے اصرار کیا جارہا ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب لگوانے کیلئے بھی عمران خان چودھری پرویز الٰہی پر دباو ڈال رہے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں