قائد مسلم لیگ (ن)میاں نواز شریف نے اسحاق ڈار کو نئی ذمہ داری سونپ دی

لندن(پی این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن آفس میں اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماوں نے ملاقات کی ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن آفس میں مصروف دن گزارا،نواز شریف سے اسحاق ڈار، انوشہ رحمان سمیت دیگر رہنماوں نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نے اسحاق ڈار کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کرنیکی ہدایت کر دی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف نے عوام کو ریلیف دینے کےلئے اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف ریلیف پیکج پر توجہ مرکوز کرنیکی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں