اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے رپورٹ دے دی ہے کہ شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے،ذرائع کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو بھی آگاہ کردیاگیا۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شہباز گل پر تشدد سے متعلق اشتہار جاری کر دیا۔ ترجمان پولیس نے اشتہار میں لکھا ہے کہ تھانہ کوہسار میں کسی بھی شخص کے پاس شہباز گل پر تشدد سے متعلق کوئی شہادت ہے تو اپنا بیان قلم بند کروا دے،اگر بیان قلم بندکرانا چاہتا ہے تو وہ آئی جی اسلام آباد کے دفتر قلم بند کروا دے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں