وزیرداخلہ پنجاب نے شہباز گل کو برہنہ کرکے تشدد کرنے کی تردید کر دی

راولپنڈی(پی این آئی) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر جیل میں تشدد کی تردیدکرتے ہوئےکہا ہےکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، شہبازگل کو برہنہ کرکے مارنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ میری شہبازگل سے ملاقات ہوئی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں، عمران خان سے مل کر انہیں شہباز گل کی صحت کے بارے میں آگاہ کروں گا۔

 

 

ہاشم ڈوگرکا کہنا تھا کہ شہبازگل سے کافی سارے لوگوں نے ملاقات کی ہے، شہبازگل وفاق کا کیس ہے،اڈیالہ جیل صرف اس کی کسٹوڈین ہے، پنجاب میں 40 سے زائد جیل ہیں۔خیال رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک انٹرویو میں شہباز گل کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنائے جانےکا الزام عائد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں