عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق ایک اور بڑی خبر آگئی

کراچی (پی این آئی ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے 18جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا ۔ عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کے فیصلے کے خلاف دعا عامر کی اپیل پر سماعت ہوئی,عدالت نے پولیس کو ڈاکٹر عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے سے روک دیا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی موت پر ان کے ورثاء کی جانب سے پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا کہا گیا تھا اور بنا پوسٹ مارٹم کے ہی ان کی تدفین کر دی گئی تھی، شہری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پبلک فگر تھے ان کی موت کی وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جس سے لوگوں میں اضطراب پایا جا رہا ہے اس لیے موت کی تصدیق ہونا ضروری ہے ،جس پر عدالت نے 18جون کو عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دیا تھا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کیخلاف عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس پر سماعت کرتے ہوئے اب فیصلہ جاری کیا گیا ہے ۔

close