پی ٹی آئی جلسے میں کتنے لوگوں نے شرکت کی؟ غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والا پاکستان تحریک انصاف کا “حقیقی آزادی جلسہ” عمومی نارمل جلسہ تھا۔اپنے ایک ٹویٹ میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے غریدہ فاروقی نے کہا ” ہاکی سٹیڈیم لاہور کی کُل گنجائش 45ہزار ہے۔

 

 

کل کے جلسے میں تین اطراف تماشائیوں کا اہتمام ہوا تو کم و بیش 35ہزار اور پلیئنگ ایریا میں بھی اگر تماشائی جمع ہوں تو کم و بیش 10ہزار لوگوں کی گنجائش بنتی ہے۔ اس حساب سے یہ پی ٹی آئی کا عمومی نارمل جلسہ کہلایا جا سکتا ہے۔”خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی غریدہ فاروقی تحریک انصاف کے جلسوں میں عوام کی شرکت کے حوالے سے اعدا د و شمار پیش کرتی رہتی ہیں جس کی بنا پر انہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close