پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر سبسڈی نہیں دے سکتے، حکومت کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی نہیں دے سکتے، مفتاح اسماعیل کابیان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

 

 

نجی ٹی وی کے پروگراممیں مفتاح اسماعیل سے جب میزبان نے پوچھا کہ ‘کیا کل پیٹرول کی قیمت کم ہونے جارہی ہے؟ کیونکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں قیمتیں کمی ہوئی ہیں اور روپیہ بھی تگڑا ہوا ہے؟ اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہ ایک روپےکا ٹیکس لگے اور نہ لیوی لگےگی، وزارت خزانہ کی جانب سے کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینےکے متحمل نہیں ہوسکتے، ہم نقصان برداشت نہیں کرسکتے۔

close