رعایت مل گئی، آشیانہ ریفرنس،شوگر ملز کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست منظور

لاہور(آئی این پی) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز، آشیانہ ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضریسے استثنی کی درخواست منظور کی لی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو احتساب عدالت میں رمضان شوگر مل اور آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس پر سماعت ہوئی، عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی،

عدالت نے رمضان شوگر مل میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے طلب کرلیا،احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ دونوں ریفرنسز پر سماعت 7ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close