وفاقی حکومت نے سویلین مارشل لا لگا دیا

لاہور(پی این آئی)وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے اے آر وائی نیوز کے این او سی کی منسوخی پر کہا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت نے سویلین مارشل لا لگا دیا ہے۔وزیر داخلہ پنجاب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اے آر وائی نیوز کیساتھ سیاسی انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔

 

 

آمریت میں بھی ایسے اقدامات نہیں ہوتے جو یہ حکومت اٹھا رہی ہے۔ہاشم ڈوگر نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے اے آر وائی نیوز کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جب پی ٹی آئی کی حکومت تھی اس دور میں ہماری بھرپور کردار کشی کی گئی لیکن ہم نے ایسا قدم نہیں اٹھایا۔ اے آر وائی نیوز اپنی پوزیشن پہلے ہی واضح کرچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close