شہباز گل کے بعد قاسم سوری کے گرد گھیرا تنگ، خبر نے پوری پی ٹی آئی میں ہلچل مچا دی

کوئٹہ (پی این آئی)سابق ڈپٹی اسپیکر اور تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا ہے، اور انہیں ایف آئی اے کوئٹہ میں ذاتی حیثیت سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو غیر ملکی رقوم کیس میں طلب کیا گیا ہے، تاہم وہ اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے آج کوئٹہ ایف آئی اے میں حاضر نہیں ہوئے۔

 

 

نوٹس کے حوالے سے قاسم سوری نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے گزشتہ رات مجھے نوٹس موصول ہوا، نوٹس میرے بھائی نے وصول کیا، کیوں کہ میں اسلام آباد میں ہوں۔قاسم سوری نے بتایا کہ 2011 سے 2013 تک بھیجی گئی رقم پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل اکائونٹ میں آئی، یہ رقم میرے ذاتی اکائونٹ میں نہیں بھیجی گئی، یہ رقم پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے مختلف پارٹی اور دفتری امور کے لئے استعمال ہوئی۔قاسم سوری نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے چار رہنمائوں کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں، میں اسلام آباد میں ہوں آج ایف آئی اے کوئٹہ میں پیش نہیں ہو سکتا۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایسے نوٹسز کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں