لاپتہ شوہر کی بازیابی کے لیے خاتون کی ایس ایچ او سے گفتگووائرل ہو گئی، قرض لینے،موبائل فون اور زیورات بیچنے کا ذکر، تحقیقات شروع کر دی گئیں

حیدرآباد (پی این آئی) شوہر کی بازیابی کیلئے خاتون اور حیدرآباد کے تھانہ پھلیلی کے ایس ایچ او کی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو وائرل ہوگئی ہےایس ایچ او نثار احمد کے ساتھ گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ موبائل فون، زیورات بیچ دیے ہیں، قرض لیا ہے، 1 لاکھ 80 ہزار روپے جمع کیے ہیں، میرےشوہر کو چھوڑ دو۔مذکورہ گفتگو میں خاتون کا کہنا تھا کہ باقی رقم 3 ماہ بعد دوں گی، جس کے جواب میں ایس ایچ او نے کہا کہ اچھا آپ تھانے آجاؤ۔

اس معاملے کا سرکاری طور پر نوٹس بھی لے لیا گیا ہے اور ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ٹیلیفونک گفتگو وائرل ہونے پر ایس ایس پی امجد شیخ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹر انیل حیدر سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی۔یہ بات اہم ہے کہ خاتون کا شوہر حضور بخش پنہور گزشتہ دنوں کوٹری سے لاپتہ ہوگیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close