اسلام آباد(آئی این پی )امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے خیبرپختونخوا کے دورے سے متعلق امریکی سفارتخانے کا بیان بھی سامنے آگیا۔امریکی سفارتخانے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کہ تین اور چار اگست کو دورے میں امریکی سفیر نے وزیراعلی محمود خان سے ملاقات کی، طورخم بارڈر بھی گئے۔
امریکی سفارتخانے نے بتایا کہ سفیر نے پشاور میں برنز اور پلاسٹک سرجری سینٹر کا بھی دورہ کیا، یہ سینٹر ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی یو ایس ایڈ کی اعانت سے تعمیرکیا گیا۔بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کی طرف سے محکمہ صحت کے پی کو 36 ہیلتھ وہیکلز دی گئی ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں