اسلام آباد (پی این آئی) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ایک پیچیدہ معاملہ ہے،تعلقات میں کوئی اتنی خرابی بھی نہیں آئی اور اتنے اچھے بھی نہیں ہوئے۔ فواد چوہدری کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات کبھی بھی بڑے خراب نہیں ہوئے۔ ہمارے تعلقات مسلم لیگ ن کی نہج تک نہیں پہنچے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں، جب ٹھیک ہونی ہوئیں تو ہو جائیں گی کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے۔
ان کامزید کہنا تھا کہ میں ایک ایسے حلقے سے آتا ہوں جہاں سارا فوجی میرا ووٹر ہے اور مجھے لگتا ہے کہ فوج کے اندر ہماری ایک بڑی سپورٹ موجود ہے۔فواد چوہدری نےمولانا طارق جمیل کی عمران خان سے ملاقات میں اہم پیغام پہنچانے سے متعلق اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے تھے بلکہ سیاسی جماعتوں کو بیٹھ کر اس کا فریم ورک اور حل نکالنا چاہیے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں