ممنوعہ فنڈنگ فیصلے کے بعد کارروائی ، وفاقی حکومت نے عمران خان کو پہلا بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وفاقی حکومت عمران خان اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف کارروائی پر غور کر رہی تھی تاہم آج عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی گئی ۔

 

 

عمران خان اب ملک چھوڑ پر بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ردِ عمل آیا ہے کہ عمران خان کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ عمران خان نے ملک سے باہر جانے کا سوچا ہی نہیں نہ ہی وہ ایسا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں