عمران خان سے ملاقات کرنے پر سلیم صافی نے مولانا طارق جمیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنادیا

اسلام آباد(پی این آئی)معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اپنے سوشل میڈ یا اکاونٹ سے اس ملاقات کی تصویر بھی شئیر کی ۔ اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اینکر پرسن سلیم صافی نے مولانا طارق جمیل پر تنقید کی ۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلیم صافی نے کہاکہ’،گولڈ سمتھ کے لانچ کردہ عمران خان کا اسلامی ٹچ اور تبلیغی جماعت کے نام سے شہرت پانے والے مولانا طارق جمیل کا بازاری ٹچ۔

 

 

واضح رہے عمران خان سے ملاقات کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔ اللہ کہتاہےکہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو، سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close