میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)فیڈرل بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر ناصر بطور مہمان خصوصی شریک کی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات2022 میں آرمی پبلک سکول سے مریم خان نے 1096 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، آرمی پبلک سکول کی فاطمہ بنت اسد اورجوائنٹ سٹاف پبلک سکول کی ماہ نور علی 1095 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر سکیں،

جبکہ آبہیہ رفیق 1094 کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئیں۔آرٹس گروپ کے نتائج کے مطابق 1062 نمبر لے کر منیبہ شاہد نے پہلی پوزیشن حاصل کی، 1058 نمبر لے کر ایمان علی دوسری اور 1042 نمبر لے کر مائرہ بخاری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر نے تقریب میں خطاب کے دوران بچیوں کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ رزلٹ کی شرح میں لڑکیوں کی شرح لڑکوں کی شرح سے کئی ذیادہ ہے، پوزیشنز لینے والی تمام بچیاں ہمارے لئے فخر کا باعث ہیں،

سی ایس ایس امتحانات اور ہر فیلڈ میں لڑکیوں کا کردار بہت اہم ہے، پوزیشنز لینے والے تمام ادارے آرمی کے ہیں جو فخر کا باعث ہیں۔چئیرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم کا میٹرک نتائج کی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ کو اعزاز حاصل ہے کہ ریفارمز کا سلسلہ شروع کیا گیا، ڈیجیٹل مانٹیرنگ سسٹم، ای مارکنگ اور تعلیمی اداروں اور امتحانی مراکز کی میپنگ بھی ڈیجیٹل کی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ 14 سال بعد ہم نے اپنے 2006 کے نصاب کو 2022 میں نافذ کیا، اور ایس ایل او کی بنیاد پر امتحانات کا انعقاد کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں