پنجاب کا وزیرداخلہ کون ہوگا؟ پی ٹی آئی نے حیران کن نام پیش کردیا

لاہور، اسلام آباد(پی این آئی)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کو پنجاب کا وزیرداخلہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق میاں محمودالرشید سینئر وزیر ، ڈاکٹر مراد راس کو تعلیم، ڈاکٹر یاسمین راشد کو وزیرصحت، راجہ بشارت کو وزیرقانون ، ہاشم جواں بخت کو وزیر خزانہ ،راجہ یاسر ہمایوں کو وزیر ہائر ایجوکیشن، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹورازم بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران

وزیراعلی پرویزالٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں صوبائی حکومت کے امور ، عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اورپنجاب کابینہ کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بیرونی سازش کا مس ایڈوانچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہباز گل نے شہباز حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میںبیروزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہوا

اور مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پرموجود ہے۔انہوں نے لکھا کہ روزکسی نئی انڈسٹری کے بند ہونے کی خبرآرہی ہے، ثابت ہوا کہ بیرونی سازش کا مس ایڈونچر پاکستانی قوم پر بڑا عذاب ثابت ہوا ہے۔اپنے ٹوئٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی موقف دہراتے ہوئے لکھا کہ تمام مسائل کا حل صرف شفاف الیکشن ہیں، نوٹ کرلیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں