اسلام آباد (پی این آئی ) گزشتہ رات پٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا سرکاری اعلان کو شہریوں نے مسترد کر دیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرے کیونکہ یہ کمی ناکافی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھے گی اس کو بھی کم کیا جانا ضروری ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 دن کے لیے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا نوٹیفکیشن گزشتہ رات جاری کیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 227 روپے 19 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 95 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کی قیمت 244 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 201 روپے 7 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 پیسے کمی کے بعد 191 روپے 32 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں