موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اب یونیورسٹی 15اگست کو کھلے گی ، اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی نے گرمیوں کی چھٹیوں کا دو ماہ قبل اعلان کیا تھا جو کہ 29 جولائی تک بنتی ہیں ۔ لیکن پنجاب یونیورسٹی نےموسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیاں پندرہ اگست تک بڑھا دی گئی ہیں۔

دوسری جانب محکمہ سکولز ایجوکیشن نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں دو ہفتے کی توسیع نہیں ہوگی۔محکمے کی جانب سے صوبہ بھر کے سکولزسربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے کہا گیا ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو سکول بھیجیں تاکہ ان کا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close