گوگیوں اور گوگوں کا احتساب نہیں ہوگا یہ ان کی بھول ہے،لیگی رہنمائوں کا بڑا دعویٰ

لاہور (آئی این پی )مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ سپیکر پنجاب کے حالیہ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ، خفیہ رائے شماری کے اصولوں کو پیمال کرکے ووٹ پر سیریل نمبر درج کردیئے گئے ان کا خیال ہے کہ ڈاکوؤںکے حوالے کرکے مونس الہی کو کرپشن کو کھلی چوٹ دی جائے گی ،گوگیوں اور گوگوں کا احتساب نہیں ہوگا ،لیکن یہ ان کی بھول ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں عطاتارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رانا مشہود نے کہا کہ کل کے سپیکر کے خفیہ رائے شماری میں بدترین دھاندلی کی گئی ،بیلٹ پیپرکے تقد س کا احترام نہیں کیا گیا بیلٹ پیپر پر سیریل نمبر درج تھے جس کا مقصد یہ تھا کہ پتہ چل جائے کہ کیس رکن اسمبلی نے کس کوووٹ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم کل پینل کو درخواست دے دی اور احتجاج کیاآج ہائیکورٹ میں پٹیشن لے کر آئے ہیں امیدہے کہ چیف جسٹس ہائیکورٹ اس الیکشن کو کالعدم قرار ددینگے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ بقول عمران خان پرویزالہیٰ پنجاب کے سب سے بڑے ڈاکو ہے ،

جس کے حوالے صوبہ کردیا گیا اب صوبے پر اس حکومت کو مسلط کرنے کا فرح گوگی کی جرائم پر پردہ ڈالنا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے رات کو عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹایااور نہ ہی عدالت کی دیواریں پھلانگ کر اندر آئے اب اس سلسلے کو بند ہونا چاہیے ۔ عطاتارڑ نے کہا کہ امید ہے کہ چیف جسٹس اس پٹیشن کو آج ہی سنیں گے ، کیونکہ یہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close