تحریک انصاف کے باقی ارکان کے استعفے کب منظور ہوں گے؟ اتحادی حکومت نے اعلان کر دیا

لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے 11استعفے منظور کیے باقی بھی جلد منظور کر لیں گے، پی ٹی آئی کے استعفے قواعدوضوابط کے تحت منظور کئے، پی ٹی آئی کو الیکشن کا شوق ہے تو اپنی صوبائی اسمبلیاں توڑ دیں۔ پی ٹی آئی کے استعفے قواعدوضوابط کے تحت منظور کئے،اسپیکر نے 11استعفے منظور کیے باقی بھی منظور کر لیں گے۔

پی ٹی آئی کو الیکشن کا شوق ہے تو پنجاب اور باقی صوبوں کی اسمبلیاں توڑ دیں، استعفے منظور کرناہمارا کام نہیں بلکہ اسپیکر کا کام ہے،حکومت جو مرضی کہے کہ سازش ہوئی لیکن پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعتوں نے ان پر عدم اعتماد کیا، اسی لیے ان کی حکومت ختم ہوئی۔ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی اپنی جیتی سیٹیں جیتی ہے، اصل الیکشن تو جنرل الیکشن ہوگا۔ہم بھی کہتے تھے کہ ہم نے چیئرمین نیب کولگایا لیکن انہوں نے سیاسی انتقام کیلئے نیب کو استعمال کیا۔اس موقع پرپی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں جیسی بھی جمہوریت ہے لولی لنگڑی ہے تو جمہوریت، مہنگائی کا اثر اب آنا شروع ہوجائے گا ، ملک کے معاشی حالات ان کی ناتجربہ کاری کی وجہ سے بلکہ ان کا 30سال کا تجربہ معیشت کو ڈبونے کا ہے، ان سے بات الیکشن کیلئے ہوسکتی ہے، لیکن اگر حکومت کہتی ہے ہم مدت پوری کرنی ہے تو پھر سڑکوں پر بات ہوگی،الیکشن کمیشن کی جانبداری کی بات ڈسکہ الیکشن سے شروع کی تھی۔

ہم کہتے تھے کہ یہ الیکشن کمیشن کے ماتحت کوئی انتخاب شفاف نہیں ہوگا۔الیکشن کمیشن نے اب 11استعفے قبول کیے ہیں، ہم نے 135استعفوں کا ریفرنس بھجوایا تھا، لیکن الیکشن کمیشن باقی استعفوں کا سوال بھی نہیں کررہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 11استعفوں کا ریفرنس قبول کیا ہے باقی استعفے بھی قبول کرلیں تو الیکشن ہوجائے گا،اگر سپریم کورٹ ان سے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف بات کرے تو سپریم کورٹ کو بھی گالیاں دیتے ہیں، سپریم کورٹ نے پہلے فیصلہ دیا تو خوش ہوئے، اداروں کو مضبوط کرنے کی بات کرتے اور اداروں پر تنقید بھی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ استعفے جو قبول کیے ان میں کون سا رکن اسپیکر کے سامنے پیش ہوا؟ یہ حکومت ناکارہ ہوچکی ہے ، سی ڈی اے کی حکومت تک محدود ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں